پرویز رشید نے مسلم لیگ ن میں تقسیم کی تصدیق کردی


اسلام آباد (24 نیوز) اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں، سابق وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے پارٹی میں تقسیم کی تصدیق کردی، کہتے ہیں کہ چودھری نثار نان ایشو ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے پارٹی میں تقسیم کی تصدیق کردی، کہتے ہیں کہ چودھری نثار نان ایشو ہیں۔ آج تقسیم واضح ہے، کون نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہے اور کون نواز شریف پر حملے کر رہا ہے، سب کو پتہ چل گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نواز شریف کے ساتھ ہوں اور پاکستان کی عوام بھی ان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب ہاؤس میں اجلاس کے دوران نواز شریف نے جی ٹی روڈ کی بجائے موٹروے سے لاہور جانے کے مشورے دینے والے کو خوب آڑھے ہاتھوں لیا تھا۔ انہوں نے نام لیے بغیر ایک اور انکشاف کیا کہ ایک بندے نے تو مجھے جہاز کے ذریعے لاہور جانے کو کہا تھا۔