سرگودھا میں ایڈز نے پورے گاؤں کو لپیٹ میں لے لیا

سرگودھا میں ایڈز نے پورے گاؤں کو لپیٹ میں لے لیا


سرگودھا (24 نیوز) سرگودھا کے گاؤں کوٹ عمرانہ میں ایڈز پھیل گیا، اب تک گاؤں کے 80 میں سے 22 افراد میں ایچ آئی وی ایڈز کی تصدیق ہوگئی ہے۔

سرگودھا میں ایڈز نے پورے گاؤں کو لپیٹ میں لے لیا۔ سی ای ہیلتھ نے بتایا ہے کہ گاؤں کوٹ عمرانہ کے 22 افراد میں ایچ آئی وی پازیٹو آیا ہے۔ ادھر گاؤں کے نمبردار نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گاؤں میں 250 ایڈز کے مریض ہیں۔ خط کے جواب میں شہباز شریف نے فوری طور پر پورے گاؤں والوں کے ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

سی ای ہیلتھ کے مطابق مرض اللہ دتہ نامی عطائی ڈاکٹر کے علاج سے 15 سال قبل پھیلا۔ کوٹ عمرانہ میں پہلے ہی 16 افراد ایڈز زدہ ہیں۔