پلوامہ حملہ: بھارت پاکستان دشمنی پر اتر آیا،بڑا فیصلہ کرلیا

پلوامہ حملہ: بھارت پاکستان دشمنی پر اتر آیا،بڑا فیصلہ کرلیا


نئی دلی( 24نیوز )بھارت نے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر دھر دیا،پاکستان دشمنی میں ’موسٹ فیورڈ نیشن‘ کا سٹیٹس ختم کرنے کا اعلان کردیا اور اپنے مذموم عزائم کا پردہ خود ہی چاک کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی سکیورٹی فورسز پر خود کش حملے کے بعد وزیراعظم نریندرا مودی کی سربراہی میں سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خارجہ ، وزیر خزانہ سمیت اہم اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نریندرا مودی نے ہمیشہ کی طرح اپنی انتظامی اور سکیورٹی کوتاہیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا اور بغیر کسی ثبوت کے خود کش حملے کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دے دیا۔ مودی نے الزام لگایا کہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے پڑوسی ملک نے بڑی غلطی کی ہے جس کی انہیں کڑی سزا بھگتنی ہوگی۔

عجلت میں دیئے گئے بھارتی وزیراعظم کے اس بیان کی بڑی وجہ حالیہ انتخابات بھی ہیں جس میں بی جے پی کو شکست دکھائی دے رہی ہے اور وہ ہندو ووٹرز کے جذبات کو اپنے مقصد کے حصول میں استعمال کرتے ہوئے اپنی جیت یقینی بنانے کے پرانے حربے آزما رہی ہے۔کابینہ اجلاس میں پاکستان کا ’موسٹ فیورڈ نیشن‘ (پسندیدہ ریاست) کا اسٹیٹس بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ اسٹیٹس عالمی ادارہ برائے تجارت کے اصول و ضوابط کے تحت ایک ملک دوسرے ملک کو دیتا ہے۔ بھارت نے پاکستان کو یہ اسٹیٹس 1996 میں دیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلے بھی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی بھڑکیاں ماری ہیں اور ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے بہیمانہ مظالم عالمی دنیا سے چھپے نہیں رہے اور بھارت کے لیے اپنا مکروہ چھپانا اب ممکن نہیں رہا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer