وزیراعظم عمران خان نے قبائلی علاقوں میں صحت کارڈ کا اجرا کردیا

وزیراعظم عمران خان نے قبائلی علاقوں میں صحت کارڈ کا اجرا کردیا


پشاور(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے قبائلی علاقوں میں صحت کارڈ کا اجرا کردیا ، کہتے ہیں ہیلتھ کارڈ کے تحت 7لاکھ 20 ہزار روپےتک علاج کرایا جاسکتاہے، قبائلی عوام کی مدد کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، ضم شدہ نئے اضلاع میں تمام پروگرام عام آدمی کی بہتری کے لیے لائیں گے۔

پشاور کے گورنر ہائوس میں قبائلی علاقوں کو صحت کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قرضوں میں ڈوبےتھے لیکن اب کچھ حد تک اس مشکل سےنکل گئےہیں، ملک کی دولت بڑھے گی تو قرضے واپس ہو سکیں گے، ملک میں غربت کوکم کرنےکےلیے مشترکہ کوششیں کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کےلیے فنڈز ریلیز کررہےہیں،  قبائلی علاقوں کودرپیش مشکلات کا سب سےزیادہ احساس تحریک انصاف کوتھا، پوراپلان بنایا گیا کہ قبائلی علاقوں کی مدد کیسے کرنی ہے، قبائلی علاقے تعلیم،صحت اور دیگر سہولیات میں سب سے پیچھے ہیں، ہیلتھ کارڈ کے تحت 7لاکھ 20 ہزار روپےتک علاج کرایا جاسکتاہے۔  غریب گھرانے کی سب سے بڑی مشکل بیماری ہوتی ہے, ہیلتھ کارڈپایسی انشورنس ہے جو غریب گھرانےکےلیے سب سےبڑی نعمت ہے۔

سب سےپہلےقبائلی علاقوں کو ہیلتھ انشورنس دینی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں قبائلی علاقوں میں بہت نقصان ہوا، وزیراعظم نے کہا کہ سعودی شہزادے کے دورے سے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے گی، سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع ملیں گے۔