آصف زرداری، عمران خان 17 جنوری کو ایک ہی سٹیج پرہوں گے: قمرزمان کائرہ

آصف زرداری، عمران خان 17 جنوری کو ایک ہی سٹیج پرہوں گے: قمرزمان کائرہ


لاہور (24 نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 17 جنوری کو ایک ہی سٹیج پر نظر آئیں گے۔ فی الحال ایک دن کے احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو تبدیل بھی ہو سکتا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل کے شہداء کی فیمیلیز کو انصاف دلوانے کے لئے مال روڈ پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ اسی تناظر میں پیپلز پارٹی کی ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں اہم میٹنگ ہوئی۔ جس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ احتجاج میں پیپلز پارٹی بھر پور شرکت کرے گی۔ فی الحال ایک دن کے احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے جو طویل بھی ہو سکتا ہے۔

پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو انصاف دلانے کی جدوجہد میں طاہرالقادری کسیاتھ ہیں۔ پنجاب کے حکمرانوں کو استعفوں کے لئے مجبور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کو سزا دی جائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منیر نے سانحہ قصور پر پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب رات کے اندھیرے میں درندگی کا شکار ہونے والی زینب کے گھر گئے کیونکہ دن میں عوام کا سامنے نہیں کر سکتے۔