حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہوگی

حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہوگی


اسلام آباد (24نیوز) حج 2018 کی تیاریاں، وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ آج سے شروع ہو گا،درخواستیں 24 جنوری تک وصول کی جائیں گی، حج 2018 کےلئے پاکستان کا کوٹہ1لاکھ 79ہزار2سو10ہے۔

تفصیلات کے مطابق حج 2018 کی تیاریاں سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں وصول کرنا آج سے شروع ، درخواستیں 24 جنوری تک وصول کی جائیں گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق درخواستوں کے دو دن بعد قرعہ اندازی ہوگی ، حج 2018 کےلئے پاکستان کا کوٹہ1لاکھ 79ہزار2سو10ہے، حج دو ہزار اٹھارہ میں سرکاری سکیم کے تحت1لاکھ 20ہزار عازمین حج فریضہ حج ادا کرینگے۔

اسی سال سے زائد عمر رسیدہ درخواست گزاروں اور ان کے مدگاروں کے لئے 10 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، عمر رسیدہ درخواست گزاروں کے خونی رشتہ دار جو حج درخواست دینے کے اہل ہو ں کو عمر رسیدہ درخواست گزاروں کے ساتھ جانے کی اجازت ہوگی ، تین یا اس سے زیادہ سالوں سے مسلسل نا کام ہونے ہونے والوں کے لئے 10ہزار درخواستوں کا انتخاب الگ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔