شریف فیملی کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کھلوانے کیلئے نیب پھر متحرک

شریف فیملی کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کھلوانے کیلئے نیب پھر متحرک


اسلام آباد (24نیوز)شریف خاندان کیخلاف حدیبیہ پیپرز مل ریفرنس دوبارہ کھولنے کا معاملہ ،نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی ، نظر ثانی درخواست میں سپریم کورٹ کے پندرہ دسمبر کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے،نیب کو پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری کا انتظار ۔

تفصیلات کے مطابق حدیبہ پیپرز ملز نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا آج آخری روز ہے، نیب کو پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری کا انتظار ہے، سپریم کورٹ نے حکومت کو پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تقرری کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا، 23 نومبر سے پراسیکوٹر جنرل کا عہدہ خالی ہے،نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی،ظر ثانی درخواست میں سپریم کورٹ کے پندرہ دسمبر کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔

 نیب نے وزارت قانون کو پانچ نام بھیجوائے تھے،نیب نے نظر ثانی اپیل کا ڈرافٹ تیار کررکھا ہے، پی جی اےکی تقرری عمل میں آتے ہی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی جائے گی،نیب کو پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری کا انتظار۔

چیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نئے وزیر قانون سے پراسیکیورٹر جنرل کی تقرری کے معاملے پر ملاقات بھی کی تھی.