کراچی: اسکِمنگ کے ذریعے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے میں ملوث مزید 3 چینی باشندے گرفتار


کراچی (24نیوز) کراچی پولیس نے اسکِمنگ کے ذریعے مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے میں ملوث مزید 3 چینی باشندے گرفتار کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی کلفٹن کا کہنا ہے کہ ن افراد کو گزشتہ شب ڈیفنس فیز ٹو سے گشت کے دوران گرفتار کیا گیا تاہم دو افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے، معمول کی گشت کے دوران پانچ غیر ملکیوں کو بینک کے باہر گھومتے دیکھا گیا جن میں سے 3 گرفتار جبکہ دو فرار ہوگئے۔ پکڑے گئے افراد کی تلاشی لی گئی تو ان کے پاس سے 24 لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی۔
اسد اعجاز کے مطابق برآمد کی گئی رقم مختلف بینکوں کے اے ٹیم ایم سے رات میں اسکِمنگ کے ذریعے نکالی گئی، گرفتار افراد کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اور شخص کو حراست میں لے لیا جو ان افراد کو رہائش فراہم کرتا تھا۔
ایس پی کلفٹن نے بتایا کہ یہ دو، چار لوگ نہیں ہیں بلکہ منظم گروہ شہر میں کارروائی کررہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل علی الصبح پولیس نے ٹیپو سلطان روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک چینی باشندے کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی اور اسکمنگ ڈیوائس برامد کی۔
پولیس مددگار 15 پر مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر یہ کارروائی کی گئی تاہم اس دوران 3 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزم کے قبضے سے اے ٹی ایم مشین میں نصب کی جانے والی اسکمنگ ڈیوائس اور ساڑھے 6 لاکھ روپے نقدی برامد کرلی گئی ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی پولیس نے 2 چینی باشندوں کو نجی بینک کے اے ٹی ایم میں اسکمنگ مشین لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا جو ان دنوں پولیس ریمانڈ پر ہیں،چند ماہ قبل اے ٹی ایم اسکمنگ کے ذریعے فراڈ کی وارداتوں کا انکشاف ہوا تھا جس میں کئی شہریوں کا ڈیٹا ہیک کرکے ان کے اکاونٹ سے رقوم نکلوائی گئی تھیں۔
صارفین اور بینکوں کی شکایات پر ایف ا?ئی اے کئی ہفتوں سے ملزمان کی تلاش میں مصروف تھا۔

ویڈیو دیکھیں: