پاکستان میں پہلی بار خواتین کے لیے ویمن سیفٹی ایپ متعارف

پاکستان میں پہلی بار خواتین کے لیے ویمن سیفٹی ایپ متعارف


لاہور(24نیوز)پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی نے ملک میں پہلی بار خاص طور پر صرف خواتین کے لیے ویمن سیفٹی ایپ متعارف کروا دی۔
تفصیلات کے مطابق یہ ایپ اینڈرائیڈ فون میں انسٹال کی جاسکتی ہے،اس ایپ کوڈوان لوڈ کرنے والے صارفین کو فوری مدد ڈولفن فورس کے ذریعے دی جاسکے گی،ایمر جنسی میں تمام رجسٹرڈ صارفین کو پنجاب پولیس کی جانب سے بھی فوری مدد فراہم کی جائیگی۔
ایپ کے ذریعے خواتین محفوظ مقامات کی نشاندہی بھی کرسکتیں ہیں، خواتین کے لیے محفوظ سفر کی منصوبہ بندی،ہنگامی ردعمل بٹن،جنسی طورپرہراساں کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور شعور کی بیداری جیسی خصوصیات ایپ میں ڈالی گئیں ہیں۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ویمن سیفٹی ایپ کی شکایات اور رجسڑیشن کے لیے 15پر رابطہ کریں۔