کنٹرل لائن پرپاک فوج کے چار جوان شہید، جوابی کارروائی میں دشمن کے تین فوجی مارے گئے

کنٹرل لائن پرپاک فوج کے چار جوان شہید، جوابی کارروائی میں دشمن کے تین فوجی مارے گئے


راولپنڈی(24نیوز) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ تھم نہیں سکا،بھارتی فوج نے اپنے رویتی پاگل پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاک فوج کے 4 جوان شہید کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات جاری ہے اور گزشتہ ہفتے بھی بھارتی اشتعال انگیزی میں 65 سالہ خاتون جاں بحق ہوئیں جس پر پاکستان نے قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن پر جنڈروٹ اور کوٹلی سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے، بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کے جوانوں نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے بھارتی فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارتی سیکیورٹی فورسز نے 1900 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

ویڈیو