اسلام آباد ہائی کورٹ نےالیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کاروائی سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نےالیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کاروائی سے روک دیا


اسلا م آباد(24نیوز) عمران خان کیخلاف انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کاروائی سے روک دیا ہے

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی طرف سے ان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے ہیں،وکیل عمران خان بابر اعوان نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سیاستدان آرٹیکل 260کے تحت پبلک آفس ہولڈر ہے سرکاری ملازم نہیں،سیاسی رہنما پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی مہم چلانا بنیادی حق ہے، الیکشن کے بعد الیکشن کمیشن کا نوٹس غیر موثر ہوجاتا ہے۔

کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے جبکہ عمران خان کے خلاف جہلم، ساہیوال، وہاڑی اور مانسہرہ کے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کررکھے ہیں۔