زیادتی کا شکار 12 بچیوں میں سے زندہ بچ جانے والی کائنات بتول

زیادتی کا شکار 12 بچیوں میں سے زندہ بچ جانے والی کائنات بتول


قصور (24نیوز) ننھی زینب توکسی درندے کاشکار بن کرمنوں مٹی تلے چلی گئی مگر کائنات درندوں کے چنگل سے بچ گئی, زخموں سے چورکائنات بتول ان بارہ لڑکیوں میں شامل ہے، جنہیں اغوا کرکے درندگی کا نشانہ بنایا گیا، کائنات زندہ تو ہے مگرنہ کچھ بولتی ہے نہ کسی کو پہچانتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قصوکی ایک زینب کا نوحہ کیا کہیں،یہاں زینب جیسی کئی اوربیٹیاں ہیں جنہیں درندوں نے نوچ کرپھینک دیا,اسپتال کے بسترپرکراہتی یہ کائنات بتول ہے جسے 10نومبرکو اغوا کیا گیا،درندوں نے اس کے ساتھ بھی وہی کیا جو زینب کے ساتھ ہوا،اسے بھی کچرے کے ڈھیرپرپھینک دیا گیا۔

زندگی کے رنج والم ابھی باقی تھی کہ اس ننھی پری کے سانسوں کی ڈورنہ کٹی مگریہ اس حالت میں ملی کہ زندگی وبال اورجینا محال تھا۔

کائنات ہوش میں تو آگئی مگرنہ بول پارہی ہے اورنہ ہی کسی کو پہچان پاتی ہے،پھول جیسی بیٹی کا مہنگا علاج والدین کے لیے ایک اورمصیبت ہے۔

زینب توچلی گئی مگرکائنات کی اکھڑی سانسیں مدد کے لیے پکاررہی ہیں،اس بدقسمت کے لیے تو جلوس نکلا نہ حکمرانوں نے اس کی خبرلی،زینب کے غم میں رونے والے کائنات کو بچالیں تو شاید ان کے دکھوں کابھی کچھ مداواہوسکے۔

ویڈیو دیکھیں: