پارلیمنٹ ہاﺅس میں جاری اجلاس میں چوہا بھی پہنچ گیا


اسلام آباد (24نیوز) پارلیمنٹ ہاوَس میں چوہے ختم نہ ہوئے ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے دوران چوہا پھر کمیٹی روم میں گھس آیا،کئی بار شکایات کے باوجود پارلیمنٹ انتظامیہ چوہوں کا صفایا کرنے میں اب تک ناکام نظر آ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دندناتے چوہوں نے پارلیمنٹ کا پیچھا نہیں چھوڑا ،، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیوں کا اجلاس جاری تھا کہ چوہا کمیٹی روم میں گھس آیا ،، چوہے نے چپکے چپکے کمیٹی روم میں گشت کیا اور خبر دی کہ ابھی ہم گئے نہیں۔
پارلیمنٹ ہاوَس میں اس قبل بھی متعدد بار چوہے اجلاسوں کے دوران ہی دبنگ انٹری دے چکے ہیں گزشتہ برس بھی پارلیمان کی پی اے سی کمیٹی کا اجلاس اس وقت معطل ہو گیا تھا جب پارلیمنٹ میں ایک موٹے چوہوں نے ایف ای۔ایس ریکارڈ نگ سسٹم کی تاریں کاٹ دیں تھیں جس کی وجہ سے کارروائی بھی کچھ دیر کے لئے معطل کی گئی تھی ۔
متعدد بار چوہوں کی شکایات آئیں تو پارلیمنٹ انتظامیہ نے چوہوں سے جان چھڑانے کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ٹھانی اور سروے بھی کرایا لیکن ایسا لگتا ہے کہ چوہوں کے معاملے میں کسی کے ہاتھ اب تک کچھ بھی نہیں آیا ہے تب ہی چوہے بار بار انٹری کر ہی لیتے ہیں۔