سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس، بھارتی آرمی چیف کے بیان پرمذمتی قرارداد منظور

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس، بھارتی آرمی چیف کے بیان پرمذمتی قرارداد منظور


اسلام آباد (24 نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو بیوقوفی قرار دے دیا۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر بھارتی آرمی چیف کے بیان کو اٹھائے گا۔

سینیٹر مشاہد حسین سید کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع میں بھارتی آرمی چیف کے بیان پر مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی، قرارداد میں بھارتی آرمی چیف کے بیان پر انہیں بے وقوف قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاک فوج بھارت کو برابری کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف نے ٹرمپ ٹوئٹ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بھارتی دورے کے تناظر میں دیا۔

کمیٹی میں ڈی جی ملٹری لینڈ کی تعیناتی پر بحث ہوئی، کمیٹی اراکین نے سمری کی تفیصلات کمیٹی اراکین کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔ چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ تمام ادارے، وزارتیں اور وزیراعظم سب کو سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل کرنا چاہیے۔