ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے 4 جوان شہید

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے 4 جوان شہید
24 news-firing


بھارتی فورسز کی ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی، ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی مارے گئے۔

بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے جنڈروٹ، کوٹلی سیکٹرز پر اس وقت بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جب پاک فوج کے جوان مواصلاتی نظام کی مرمت کے کام میں مصروف تھے، فائرنگ سے پاک فوج کے چار اہل کار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی مارے گئے اور دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔