اسلام آباد: قوم کے معمار سڑکوں پر، 8ماہ سے تنخواہیں ادا نہ کی گئیں

اسلام آباد: قوم کے معمار سڑکوں پر، 8ماہ سے تنخواہیں ادا نہ کی گئیں


اسلام آباد (24 نیوز) وفاقی دارلحکومت میں قوم کے معمار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، جب تک مستقل نہیں کر دیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔

شہر اقتدار اسلام آباد کے ڈیلی ویجز اساتذہ گزشتہ چار روز سے سراپا احتجاج اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہر مرتبہ وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری دلاسہ دے کر ہمیں واپس کام کرنے کے لیے بھیج دیتے ہیں لیکن اس مرتبہ ہم احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

اساتذہ نے واضح کیا کہ حکومت نے ںئی بھرتیوں کے لیے اخبار میں اشتہار دے دیا ہے۔ اگر ہم قابل نہیں ہیں تو ہمیں بھرتی کیوں کیا گیا۔ ہمارے قیمتی سال حکومت نے ضائع کر دیئے۔ اب حکومت ہی ہمارے گھروں کا چولھا جلائے۔

ذرائع کے مطابق اساتذہ کو کسی بھی معاشرے کا معمار سمجھا جاتا ہے اور اساتذہ ہی کی وجہ سے کسی قوم یا ملک کا مستقبل بنتا یا بگڑتا ہے جبکہ اسلام آباد کے اساتذہ گزشتہ 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔