پاکستان کی سر زمین افغانستان کیخلاف استعمال ہوتی ہے: اشرف غنی

پاکستان کی سر زمین افغانستان کیخلاف استعمال ہوتی ہے: اشرف غنی


کابل (24 نیوز) افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں عسکریت پسندوں کی پناہ گاہیں موجود ہیں اور پاکستان کی سر زمین افغانستان کے خلاف حملوں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کے دورہ پر آئے سلامتی کونسل کے وفد سے کہا ہے کہ عالمی برادری پاکستان پر دباو جاری رکھے۔ امریکا کی بولی بولنے والے افغان صدر اشرف غنی مسلسل پاکستان کے خلاف بیانات دیتے رہتے ہیں۔ اس تازہ ترین بیان میں بھی اشرف غنی نے پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں عسکریت پسندوں کی پناہ گاہیں موجود ہیں اور پاکستان کی سر زمین افغانستان کے خلاف حملوں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔