پاکستان پیپلزپارٹی پی آئی اے کی نجکاری رکوانے کیلئے میدان میں آگئی


اسلام آباد (24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کہتے ہیں کہ پی آئی اے کی نجکاری کرکے اسے منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔

مسلم لیگ ن نے پی آئی اے کو پرائیویٹ کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ کسی بھی صورت میں پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔ وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری روکنے کے بارے میں پیپلز پارٹی کی باتیں کھوکھلی ہیں۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا سالانہ خسارہ معیشت پر بہت بڑا بوجھ ہے۔ پاکستان کو ایشیائی ٹائیگر بنانے کیلئے خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ناگزیر ہے۔

دانیال عزیز نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری الیکشن سے پہلے کرلیں گے۔ نجکاری کا بل 2015 میں منظور ہوچکا ہے مگر کوئی حکومت اس پر عملدرآمد نہیں کراسکی۔