فورڈ الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کیلئے 11 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

فورڈ الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کیلئے 11 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا


نیویارک (24 نیوز) گاڑیاں بنانے والا امریکی ادارہ فورڈ سال 2022ء تک الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کے لئے 11 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

فورڈ موٹرز کے مطابق وہ 2022ء تک 40 ہائی بریڈ اور مکمل الیکٹرک ماڈلز کی گاڑیوں کی پیداوار شروع کر دیں گے۔ اس سے قبل فورڈ موٹرز نے گزشتہ سال اپنی پیداوار بڑھانے کے لئے 2020 ءتک اپنے کارخانوں پر 4.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا اور 2017ء میں اپنے شعبہ انجینئرینگ، ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ پر 7.3 بلین ڈالر خرچ کئے اور 2015ء میں یہ شرح 6.7 بلین ڈالر رہی۔

فورڈ اپنے اخراجات بھی 14 ارب ڈالر سالانہ تک گھٹانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ بیان کے مطابق 2022ء تک فورڈ کی الیکٹریفائیڈ گاڑیوں میں 16 ماڈلز مکمل طور پر الیکٹرک اور باقی پلگ ان ہائی بریڈ ماڈلز ہوں گے۔ امریکا، چین، برطانیہ اور بھارت نے 2030ء اور 2040ء کے درمیان اپنے ممالک میں پٹرول، ڈیزل اور گیس سے چلنے والی کمبشن انجن والی گاڑیوں کو ختم کرتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کا اعلان کیا ہے۔