بچوں کے سکول میں جنگلی چیتا گھس آیا


لکھنؤ (24 نیوز) جنگلی چیتا شہر کے سکول میں گھس آیا۔ سردیوں کی چھٹیوں کی بنا پر جانی نقصان نہیں ہوا.

تفصیلات کے مطابق چیتا جنگل سے بھٹکتا ہوا شہر میں داخل ہوا اور پناہ کے لیے سکول کی بیسمنٹ میں جا گھسا۔ سردیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

محکمہ جنگلات اور لکھنو چڑیا گھر کی ٹیم نے چیتے کو قابوکرلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل چیک اپ کے بعد چیتے کو جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا۔