سانحہ قصور پر دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی: بلاول بھٹو

سانحہ قصور پر دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی: بلاول بھٹو


کراچی (24 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سانحہ قصور پر دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی، والدین اپنے بچے کے حوالے سے قرب میں مبتلا ہیں۔


کراچی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سانحہ قصور پر پاکستان بھر میں ملک کی جگ ہنسائی ہوئی، والدین اپنے بچے کے حوالے سے قرب میں مبتلا ہیں۔ صرف سزا دینے سے معاملہ حل نہیں ہوگا، مستقل اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرسودہ قانون بدلنا ہوں گا، سندھ حکومت نے چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ پاس کر کے اہم قدم اٹھایا۔ سیاسی گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے اثاثوں کے حوالے سے متضاد بیانات دیے، جب میں الیکشن لڑوں گا تو اثاثے نہیں چھپاوں گا۔

پوپ سنگر شہزاد رائے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سانحہ قصور کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کے جذبے کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔