ملتان کے سلطان، میڈیا کے پہلوان یک جان، مارکیٹنگ ہیڈ 24نیوز کے بنے مہمان


لاہور (24 نیوز) ملتان کے سلطان اور میڈیا کا پہلوان 24 نیوز ہوچکے ہیں یک جان۔ ملتان سلطان کے مارکیٹنگ ہیڈ حماد الیاس بنے 24نیوز کے مہمان۔

پی ایس ایل ایڈیشن تھری کی پورے ملک میں دھوم مچی ہے۔ سب کو ایونٹ کے آغاز کا انتظار ہے۔ اس بار ایونٹ میں ملتان سلطان کی زبردست ٹیم شامل ہونے جارہی ہے۔ کرکٹ کی دنیا کی بڑی ٹیم ملتان سلطان اب سٹی نیوز نیٹ ورک کے ساتھ جڑ چکی ہے۔ سٹی نیوز نیٹ ورک ملتان سلطان کا میڈیا پارٹنر بن چکا ہے۔

ملتان سلطان ٹیم کے ہیڈ آف مارکیٹنگ حماد الیاس 24 نیوز کے مہمان بنے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ملتان سلطان پی ایس ایل میں یوں تو پہلی بار شریک ہورہی ہے لیکن ٹیم میں شامل کھلاڑی دوسری ٹیموں کے چھکے چھڑا کر رکھ دیں گے۔

حماد الیاس کا کہنا تھا کہ وہ صرف کرکٹ نہیں بلکہ میوزک سے جڑے نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے کام کر رہے ہیں، ملتان ریجن میں ایسا بہت ٹیلنٹ موجود ہے جسے مناسب پذیرائی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

مارکیٹنگ ہیڈ ملتان سلطانز نے بتایا کہ ملتان سلطانز کی پی ایس ایل تھری میں شمولیت پر جنوبی پنجاب کے لوگ بہت خوش اور پرجوش ہیں۔