کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور کو بڑی تباہی سے بچالیا

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور کو بڑی تباہی سے بچالیا


لاہور (24 نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی، ہربنس پورہ سے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں کو ٹارگٹ بنانا چاہتے تھے۔

کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہربنس پورہ ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں داؤد خان اور امجد خان کو گرفتار کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹوں کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جن کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔