کینیڈین وزیراعظم کے ہمشکل کےسوشل میڈیا پر چرچے

کینیڈین وزیراعظم کے ہمشکل کےسوشل میڈیا پر چرچے


کابل(24نیوز) جسٹن  ٹروڈو کینیڈا کے وزیراعظم ہیں اور اپنی خوبصورت شخصیت کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں، لیکن افغانستان سے تعلق رکھنے والاعبدالسلام مفتون جو کہ گلوکار ہیں، ان کی شہرت کی اصل وجہ کہ وہ  کینیڈا کے وزیراعظم سے مشابہت رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن  ٹروڈو  اپنی پرکشش اور خوبصورت شخصیت کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں، جبکہ افغانستان کے عبدالسلام مفتون گلوکار ہیں،حال ہی میں ہونے والے افغانستان میں گلوکاری کے مشہور مقابلے ’افغان سٹار‘ میں وہ کافی مقبول ہوئے۔

شو سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کی مشابہت افغانستان میں ایک مقبول ٹیلنٹ شو کے نتائج اثر انداز ہو سکتی ہے،شمال مشرقی افغانستان سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ عبدالسلام مفتون کی وجۂ شہرت کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے مشابہت رہی ہے۔

افغانستان کے صوبہ بدخشاں سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کا کہنا تھا کہ’مجھے سوشل میڈیا پرجسٹن ٹروڈو کی تصاویر دیکھنے سے پہلے ان کے بارے میں کچھ معلوم نہ تھا‘۔ میں نے ان کو کبھی دیکھا بھی نہیں تھا،ان کو دیکھنے کا اتفاق  تب ہوا جب مجھےگلوکاری کے مقابلہ کے لئے منتخب کیاگیا۔

افغانستان کے جسٹن ٹروڈو  کا کہناتھا کہ کینیڈا کے وزیراعظم  سے مشابہت رکھنے پر میری جیت کے امکانات 50 فیصد بڑھ گئے تھے اور اس شو میں میری جیت ہوئی،جس کے بعد افغانوں نے انٹرنیٹ پر عبدالسلام مفتون اور   کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن  ٹروڈو  کی تصویریں بھی اپ لوڈ کیں۔