واشنگٹن(24نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس میں پولیس نے ٹریفک جرائم سےنمٹنے کے لیے گتے کے سپاہی تعینات کردئیے۔
ضرور پڑھیں:سفارتی سطح پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی
تفصیلات کے مطابق بڑھتے ہوئے ٹریفک جرائم کے خاتمہ کے لئے امریکی ریاست ٹیکساس میں پولیس نے گتے کے سپاہی تعینات کرادئیے، کارسواروں کو تیز رفتاری سے روکنے کے لیےیہ انوکھا اقدام اُٹھایا گیا،گتے کے سپاہیوں نے ہاتھوں میں رفتار چیک کرنے والے آلات پکڑے ہوئے ہیں، کار سوار جب دور سے مصنوعی ٹریفک اہل کار کو دیکھتے ہیں تو وہ اسے اصلی پولیس اہلکار سمجھ کر کار کی رفتار کم کرلیتے ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کوکامیاب آزمائش کے بعد متعارف کرایا گیا ہے، جس کے پولیس نفری میں کارگری ثابت ہونے کےامکان ہیں۔
ضرور پڑھیں: نیوز ہیڈلائنز 22،10am فروری 2019
Fern Bluff. Watch out for speeding. pic.twitter.com/XWuCIudMaE
ضرور پڑھیں: نیوز ہیڈلائنز 22،09am فروری 2019— Williamson County Sheriff Chody (@SheriffChody) January 8, 2019