وزیر اعظم صاحب کو کیا پتہ پارلیمنٹ کیا ہوتا ہے:بلاول


کراچی ( 24نیوز )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خان صاحب خود پارلیمنٹ آتے نہیں ہیں،ان کو کیا پتہ ہے کہ پارلیمنٹ کیا ہوتاہوتا ہے۔

وزیراعظم کے ٹوئٹ پر بلاول بھٹو زرداری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صاحب کو کیا پتہ پارلیمنٹ میں کیا ہوتا ہے،وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا وہ پارلیمان میں آکر سوالوں کے جواب دیں گے، خان صاحب کا وہ وعدہ بھی جھوٹا نکلا، فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت کرنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں سمجھتاہوں پیپلزپارٹی کیلئے اس بل کی حمایت کرنا مشکل ہے، حکومت کی طرف سے بل کے سلسلے میں تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

یادرہے وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ پارلیمان جس پر عوام کے ٹیکسوں سے سالانہ اربوں کے اخراجات اٹھتے ہیں،کے ایوانِ زیریں سے حزب اختلاف کا ایک مرتبہ پھر واک آئوٹ ظاہر کرتا ہے کہ شاید یہی ایک کام ہے جو انہیں کرنا ہے۔ یہ این آر او کے حصول اور نیب مقدمات، جو ہم نے قائم نہیں کئے، سے چھٹکارے کیلئے دبائو ڈالنے کا ایک حربہ ہے۔