بیرون ملک ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، جرمانہ پیچھےبجھوا دیا



پشاور(24نیوز) جے یوآئی کے رہنما ارباب فاروق کوٹریفک قوانین کی خؒلاف ورزی کرنے پر سوئٹزرلینڈ میں 109 یورو جرمانہ ہوا جو انہوں نے ادا نہ کیا اور پاکستان واپس آگئے، جس پر سوئٹزرلینڈ ٹریفک حکام نے جرمانے کا نوٹس ان کے پیچھے پشاور میں بجھوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق جے یوآئی کے رہنما ارباب فاروق  سوئٹزرلینڈ   ٹریفک پولیس نے 109 یورو جرمانہ کیا، ادا نہ کیا اور واپس پاکستان آگئے، پولیس حکام نے جرمانے کا نوٹس ان کے پیچھے پشاور میں بجھوا دیا، 109 یورو جرمانہ ادا نہ کرنے پرسوئٹزز لینڈ کی پولیسی کےمطابق ان کو 309 یورو جرمانہ ادا کرنا ہوگا، ارباب فاروق کا کہنا تھا کہ چار، پانچ ماہ پہلے وہ  اپنےاہلخانہ کے ساتھ تفریح کے لئے سوئٹززلینڈ گیا تھا،بقول ان کےسوئٹزرلینڈ میں کوئی قوانین کی خلاف ورزی  سرزد ہوئی جس پر سوئس پولیس نے چالان پشاور بجھوادیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف گاؤں کوٹلہ محسن خان میں پرچہ آیا ہے، یہ بہت بڑی بات ہےکہ سوئٹزرلینڈ سے میرے پیچھے پرچہ آیا ہے، ہمیں بھی اپنے ملک میں ایسے قوانین نافذ کرنے چایئے خود کو بدلنا ہے اور دنیا کو ایک اچھا پیغام دینا ہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER