آئن سٹائن چینیوں کے بارے کیا رائے رکھتا تھا؟

آئن سٹائن چینیوں کے بارے کیا رائے رکھتا تھا؟


لندن(24نیوز) برطانوی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ نامور جرمن سائنسدان آئن سٹائن چینیوں کو گندے اور کندھ ذہن سمجھتا تھا، اس کی وجہ کیا تھی ؟

چینی میڈیا  کے مطابق برطانوی جریدے کا کہنا تھا کہ  برطانوی میگزین نے اسکے رشتہ داروں سے انٹرویوز کے بعد ایک رپورٹ چھاپی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئن سٹائن متعصب نسل پرست تھا اور سمجھتا تھا کہ سفید رنگت والے ہی عقل مند ہو سکتے ہیں، حال ہی میں آئن سٹائن کی شائع ہو نے والی کتاب میں نشاندہی کی گئی ، بعض نقادین نے اس کو'نسلی امتیاز' کہا ہے۔

آئن سٹائن کی  اس کتاب  بارے برطانوی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں ، خاص طور پر چینوں پر شدید تنقید کی گئی ہے، آئن سٹائن نے اپنی کتاب میں بیان کیا کہ چینی لوگ کھاتے ہو ئے سٹول پر نہیں بیٹھتے، چینی لوگ، گندے، سست اور کاہل ہیں۔