ایرانی سیٹیلائٹ مدار تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ ہوگیا

ایرانی سیٹیلائٹ مدار تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ ہوگیا


تہران( 24نیوزایران کی طرف سے خلا میں بھیجا جانے والا سیٹیلائٹ مدار میں پہنچنے سے پہلے ہی تباہ ہوگیا۔

ایرانی سرکاری ٹیلی وژن نے ملکی وزیر مواصلات محمد جاوید آذری جھرمی کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیام نامی سیٹلائٹ کو بصیر راکٹ کے ذریعے آج منگل کی صبح کامیابی سے لانچ کیا گیا.سیٹیلائٹ کے لانچ کے بعد راکٹ پہلے اور دوسرے مرحلے میں کامیابی سے پرواز کرتا رہا  تاہم اس سیٹلائٹ کو آخری مرحلے میں اس کے مدار میں پہنچانے میں ناکامی ہوئی۔ واضح رہے کہ امریکا نے ایران کو خبردار کیا تھا کہ وہ سیٹلائٹ کی لانچ سے باز رہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔