محبوب کی قاتلہ نے مقابلہ حسن جیت لیا

محبوب کی قاتلہ نے مقابلہ حسن جیت لیا


رئیو ڈی جنیورو ( 24 نیوز ) برازیل میں محبوب کو قتل کرنے کے جرم میں 15 سال کی سزا کاٹنے والی 25 سالہ خاتون نے جیل میں منعقد کیا گیا مقابلہ حسن جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق  25 سالہ ویرونیکا ویرون ڈی پائیوا کو 2011 میں برازیل کے ایک ہوٹل میں بیلٹ سے بوائے فرینڈ کا گلا گھونٹنے کے جرم میں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، برازیل کی یہ خاتون جیل جانے سے قبل ماڈل بننا چاہتی تھیں لیکن انہوں نے کہا تھا کہ ان کی والدہ انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گی، رواں برس برازیل کے رئیو ڈی جنیورو کی خواتین جیل انسٹیٹیوٹ پینل تلاویرا میں 13 واں سالانہ مقابلہ حسن منعقد ہوا جس میں  25 سالہ ویرونیکا ویرون ڈی پائیوا   فاتح قرار پائیں۔