تجربے کا کوئی جوڑ نہیں، ندیم افضل چن وزیراعظم کے ترجمان مقرر

تجربے کا کوئی جوڑ نہیں، ندیم افضل چن وزیراعظم کے ترجمان مقرر


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف حکومت کو ملک چلانے کیلئے تجربہ کار ٹیم کی ضرورت پڑ گئی۔ سابق وفاقی وزیرندیم افضل چن وزیراعظم کےترجمان کےفرائض سرانجام دیں گے جبکہ فردوس عاشق اعوان کوبھی اہم ذمہ داری ملنےکاامکان ہے۔

وفاقی حکومت نےملک چلانےکےلیے تجربہ کارٹیم کومیدان میں اتارنےکافیصلہ کرلیا۔سابق وفاقی وزیراورپی ٹی آئی کےسینئررہنما ندیم افضل چن کواہم ذمہ داری سونپ دی گئی۔کابینہ ڈویثرن کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ندیم افضل چن کو وزیر اعظم کا ترجمان مقرر کردیا گیاجبکہ فردوس عاشق اعوان کو بھی مشیر یا معاون خصوصی لگا یا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم کے 8 معاون خصوصی ہیں،شہزاداکبر معاون خصوصی برائے احتساب،افتخار درانی معاون خصوصی برائے میڈیا، یوسف بیگ مرزا معاون خصوصی برائے میڈیا امور ہیں۔نعیم الحق معاون خصوصی برائے سیاسی امور،ذوالفقاربخاری معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ،شہزاداکبربرائے پاورسیکٹر،علی نوازاعوان معاون خصوصی برائے سی ڈی اے اورعثمان ڈاربطورمعاون خصوصی برائے یوتھ امورتعینات ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔