کپتان بھی پرچی والے نکلے

کپتان بھی پرچی والے نکلے


اسلام آباد(24نیوز)  عمران خان کل تک نوازشریف کا مذاق اڑاتے تھے کہ وہ پرچی ہاتھ میں لے کر امریکی صدر سے بات کرتے ہیں مگر انہوں نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے خود بھی اس روایت پر عمل کیا۔

جب بچے کھیلتے ہیں اورایک دوسرے پرالزام لگاتے ہیں  تو پہلے والا بچہ کہتا ہے کہ امی کہتی ہیں جو کہتا ہے وہی ہوتا ہے، عمران خان کے ساتھ بھی یہی ہوا، نواز شریف سابق امریکی صدر اوباماسے ملے تو ہاتھ میں پرچی تھی جس کو دیکھ کر وہ بات کرتے رہے اس پر عمران خان اکثر نواز شریف کا مذاق اڑاتے تھے۔

اب ذرا یہ تصویر دیکھیں، عمران خان گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبد العزیزالسعودکے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ہاتھ میں پرچی ہے جس پر یقینا وہی کچھ لکھا ہوگا جوکچھ انہوں نے گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبد العزیز السعود سے کہنا تھا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔