ہونٹ پسند نہیں تھے اس لیے تبدیل کردیئے

ہونٹ پسند نہیں تھے اس لیے تبدیل کردیئے


ممبئی ( 24 نیوز ) بھارتی اداکارہ و گلوکارہ سارہ علی خان نے نئے گانے کی جلد ریلیز کے اعلان کے لیے سوشل میڈیا پر پر اپنی ایک سیلفی کا سہارا لیا تاہم انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

سارہ خان نے گزشتہ سال نومبر میں اپنا پہلا گانا ریلیز کیا تھا،  جس کے ساتھ انہوں نے اپنے کیریئر کو گلوکاری کی جانب بھی موڑ لیا جبکہ اب انہوں نے اعلان کیا کہ وہ جلد اپنا دوسرا گانا ریلیز کرنے جارہی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ جیسے اس وقت شادی کا سیزن چل رہا ہے،  تو وہ اپنے مقبول ڈرامے سپنا بابل کا بدائی کے گانے کو الگ انداز میں ریلیز کرنے جارہی ہیں۔

  سوشل میڈیا پر  مداحوں نے اداکارہ کے ہونٹوں کی  سرجری کو فلاپ قرار دے دیا، شدید تنقید کے باوجود ادکارہ کا کہنا تھا کہ وہ تنقید سے بالکل نہیں گھبراتیں بلکہ لطف اندوز ہوتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں نے  ہونٹوں کی سرجری کرائی، وہ غلط ہیں۔ یہ سرجری نہیں ہے بلکہ صرف ہونٹ فلر  کا استعمال کیاہے.