راولپنڈی: شادی کا گھر ماتم میں تبدیل، دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق

راولپنڈی: شادی کا گھر ماتم میں تبدیل، دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق


راولپنڈی (24نیوز) سکستھ روڈ پر شادی کے گھر میں آتشزدگی کے بعد دلہن سمیت چارخواتین جاں بحق ہوگئیں۔ دلہن کے چچا نے الزام لگایا ہے کہ ہلاکتیں ریسکیو ٹیم کی غفلت کے باعث ہوئیں۔

 شادی کے گھر میں اچانک بھڑکنے والی آگ نے سب کچھ خاک کر دیا۔ جاں بحق دلہن کے چچا نے ریسکیو ٹیم کو الزام دیتے ہوئے کہا کہمیں ہاتھ جوڑتا رہا کہ اگرکسی نے کچھ کہا تو معاف کر دو مگر انہوں نے آگ نہیں بجھائی۔یہ جانیں بچا سکتے تھے مگر کچھ نہیں کیا، کھڑے رہے۔ دو اہل محلہ کا کہنا ہے کہ 1122 کی ٹیم واقعے سے پونے گھنٹے بعد پہنچی،  گاڑیوں میں آگ بجھانے کے لئے پانی بھی نہایت کم تھا جو کہ 10 منٹ بعد ختم ہوگیا۔

دوسری جانب راولپنڈی ڈسٹرکٹ آفیسر ریسیکو 1122 ڈاکٹر عبدالرحمان نے متاثرین کے الزامات کو یکسر مسترد کیا ہے۔حکام کے مطابق آٹھ سے دس منٹ میں پہلی گاڑی پہنچی،  آگ بہت زیادہ تھی فوری مزید گاڑیاں بھیج کر آپریشن شروع کر دیا گیا تھا۔

آٹشزدگی کے نتیجے میں دلہن ثنا طارق سمیت 4لڑکیاں زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر بدقسمتی سے چاروں زخمی لڑکیاں جانبر نہ ہوسکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔