وزیراعظم ٹوئٹر پر، اپوزیشن فرنٹ فٹ پر۔۔۔ میدان سج گیا

وزیراعظم ٹوئٹر پر، اپوزیشن فرنٹ فٹ پر۔۔۔ میدان سج گیا


اسلام آباد ( 24 نیوز ) وزیراعظم اور اپوزیشن آمنے سامنے آگئے، عمران خان نے تنقیدی ٹوئٹ میں کہاکہ اپوزیشن دباؤ ڈال کر این آراولینا چاہتی ہے۔ اپوزیشن کہتی ہے کہ مانگے تانگے کی حکومت این آر او دینے کی پوزیشن میں نہیں۔

وزیراعظم نے اپوزیشن کےاسمبلی سے واک آؤٹ پر تنقیدی ٹویٹ کیا اور کہا اپوزیشن دباؤ ڈال کر این آر او لینا اور احتساب سے بچنا چاہتی ہے۔ وزیراعظم کے ٹوئٹ پر اپوزیشن رہنمابھی کہاں خاموش رہنےوالےتھے۔ سخت ردعمل دیا ۔شہباز شریف کہتے ہیں عمران خان کا الزام بے بنیاد ہے، اس کا جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھتا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے ہم این آر او مانگنے والے نہیں۔ عمران خان پارلیمنٹ کیوں نہیں آتے ۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بولے کہ وزیراعظم بتائیں کس سے این آر او مانگا اور کس نے مانگا, مریم اورنگزیب بولیں حکومت ٹویٹر پر نہیں چلتی۔ اپوزیشن کا کہنا ہےکہ وزیراعظم صاحب یہ وہی پارلیمنٹ ہے جس کا 5 سال آپ نے بائیکاٹ کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer