استانی ہوتی تو انگلش پڑھاتی: اداکارہ میرا

استانی ہوتی تو انگلش پڑھاتی: اداکارہ میرا


کراچی(24نیوز) پاکستانی اداکارہ میرا جو کہ اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے مشہور ہیں، انھوں نے کہا ہے کہ انگلش ان کا پسندیدہ مضمون ہے، اگر وہ استاد ہوتیں تو بچوں کو انگلش کا مضمون پڑھاتیں۔

خبروں میں رہنے کی شوقین اداکارہ میرا زرد جوڑے اور کشمیری جھمکوں میں مشرقی جلوے بیکھرتی ہوئی کراچی کی نجی انسٹیٹیوٹ کے طلبہ و طالبات سے گپ شپ کے لیے پہنچیں جہاں وہ دل کی بات زبان پر لے آئیں، کہتی ہیں کہ انگریزی اور فارسی ان کا پسندیدہ مضمون ہے، اگر میں استانی ہوتی تو انگریزی کا مضمون پڑھاتی.

انھوں نے مزید کہا کہ ایک کتاب لکھ رہی ہوں جسے پڑھنے کے بعد ہر کسی کو فلم انڈسٹری سے لگاؤ ہونے لگے گا۔ شادیوں کے اسکنڈلز میں مشہور میرا کا کہنا تھا کہ ان کی نئی فلم باجی آرہی ہے اس کے بعد وہ باجی بن جائیں گی۔

دوسری جانب 24 نیوز سے بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے  تبدیلی کی حمایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں تبدیلی کی امید رکھنی چاہیے،  تبدیلی آئی نہیں توآجائے گی ہم سب کومل کر کام کرنا چاہیے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔