اڈیالہ جیل میں نواز شریف بنیادی سہولیات سے محروم ہیں: ہندوستان ٹائمز کا دعویٰ

اڈیالہ جیل میں نواز شریف بنیادی سہولیات سے محروم ہیں: ہندوستان ٹائمز کا دعویٰ


دہلی(24نیوز) ہندوستان ٹائمز نے دعویٰ  کیا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں بیڈ بھی فراہم نہیں کیا گیا، زمین پر سوئے، واش روم بھی انتہائی غلیظ ، اخبار بھی پڑھنے کیلئے نہ ملا۔ 
بھارت کے سب سے بڑے اخبار نے نواز شریف اور مریم نواز کی اڈیالہ جیل میں قید کے حوالے سے رپورٹ شائع کی ہے۔ ہندوستان ٹائم نے نواز شریف کی لیگل ٹائم کے ایک وکیل سعد ہاشمی کے حوالے سے لکھا ہے کہ انہوں نے بتایا نواز شریف کو جیل میں ناکافی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ، حتیٰ کہ آرام کرنے کیلئے بیڈ بھی فراہم نہیں کیا گیا، وہ زمین پر سوتے ہیں۔ شدید گرمی میں ائیر کنڈیشن بھی نہیں ہے، غسل خانہ بھی انتہائی غلیظ ہے، اخبار بھی فراہم نہیں کیاجاتا۔

سعد ہاشمی نے بتایا وہ جیل میں نواز شریف سے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کیلئے دستخط کرانے کیلئے گئے، انہیں ملاقات کیلئے صرف پانچ منٹ فراہم کئے گئے۔ لیگل ٹیم کو مریم سے ملنے نہیں دیا گیا، صرف ایک وکیل امجد پرویز کو ملاقات کی اجازت ملی۔ 

نوا ز شریف کوملنے والی جیل میں سہولیات کے بارے میں حسین نواز نے بھی ٹویٹ کیا ہے،سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے لکھتے ہیں کہ ان کے والد کو بستر فراہم نہیں کیا، غسل خانہ کی غلاظت کا بھی ذکر کیا ہے، کہتے ہیں یہ تو انسان کے بنیادی حقوق ہے جنہیں روکنا تشدد ہے۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔