ہمارا مقابلہ لادینی قوتوں سے ہے: مولانا فضل الرحمان

ہمارا مقابلہ لادینی قوتوں سے ہے: مولانا فضل الرحمان


راولپنڈی(24نیوز) متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقابلہ لادینی قوتوں سے ہے۔روشن خیالوں کو شکست دے کر پاکستان کی اسلامی شناخت بحال کریں گے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دہشت گردی کو ناسور قرار دیا۔کہتے ہیں حالات جو بھی جمہوریت کا تسلسل ٹوٹنے نہیں دیں گے۔

ایم ایم اے نےراول پنڈی کے لیاقت باغ میں طاقت کا مظاہرہ کیا۔ متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کے پی میں تعلیم، صحت اور پولیس کا نظام تباہ ہو چکا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے صوبے کو تین سو پچاس ارب کا مقروض بنا دیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا ہے کہ  دہشت گردی ناسور بن چکی۔ مستونگ،پشاور،بنوں سانحات پر قوم افسردہ ہے۔عوام ووٹ کی طاقت کو جانیں۔عام انتخابات وقت پرہوں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔