عالمی فٹبال کپ فائنل: چند گھڑیاں باقی ، چیمپئن کون ہوگا؟ طوطے نے پیش گوئی کردی

عالمی فٹبال کپ فائنل: چند گھڑیاں باقی ، چیمپئن کون ہوگا؟ طوطے نے پیش گوئی کردی


ماسکو(24نیوز) عالمی فٹبال کپ فائنل ، چند گھڑیاں باقی رہ گئی۔ فرانس اور کروشیا کے کھلاڑی جہاں پر جوش ہیں وہی شائقین اپنے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے  کھلاڑیوں سے امیدیں وابستہ کیے بیٹھے ہیں جبکہ فرانس کے طوطے نے بتادیا کہ عالمی چیمپئن کون بنے گا۔
عالمی کپ 1998 کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بیس سال بعد عالمی کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہونگی۔ فرانس کی ٹیم اپنے اٹینکنگ سٹائیل آف فٹبال سے کئی ٹیموں کو چت کر چکی ہے۔ فرینچ ٹیم کو کائل ایمباپے ، اینٹونیو گریزمین ، اولیور جیروڈ اور پول پوگبا جیسے جارحانہ فٹبالرز کی خدمات حاصل ہونگی۔
دوسری جانب کروشیا بھی کسی سے پیچھے نہیں ، ریال میدرڈ سٹار لوکا موڈریچ ، ایوان ریکیٹیچ اور مینڈزیوکیچ جیسے اٹیکرز کروشیا کی جیت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔
ڈیفنس کی بات کی جائے تو فرانس کو کروشیا پر فوقیت حاصل ہے ۔ فرانس کی ڈیفنس کا دارومدار رافئیل ویران ، اوٹیتی اور بینجمن پاوارڈ پر ہوگا جو نا صرف فرانس کے خلاف گولز کا دفا کرتے رہے بلکہ تینوں کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں گول اسکور بھی کر چکے ہیں۔گول کیپرز کا موازنہ کیا جائے تو فرانس کے ہوگو لوریس اور کروشیا کے ڈینی جیل سوبازیچ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں ۔

اس بڑے ایونٹ کے بڑے میچ میں جہاں تماشائی اپنے اپنے اندازے لگارہے ہیں وہیں فرانس کے طوطے نے بھی اپنی پیش گوئی کردی ۔ میاں مٹھو کے مطابق فرانس فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا عالمی چیمپئن ہوگا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔