عمران خان جمائما کی سوتیلی بہن سے شادی کرنا چاہتے تھے: ریحام خان کا انکشاف

عمران خان جمائما کی سوتیلی بہن سے شادی کرنا چاہتے تھے: ریحام خان کا انکشاف


ریحام خان نے اپنی  کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان جمائما کے بجائے اس کی سوتیلی بہن سے شادی کرنا چاہتے تھے۔  ریحام کاکہنا ہے کہ ایک بارخان صاحب مجھ سے ناراض ہوئے تو میرے بچوں کو دئیے 450 پاؤنڈز واپس مانگ لئے۔
عمران خان کی سابق اہلیہ ریہام خان نے اپنی کتاب میں لکھا ان کی پہلی ملاقات نعیم الحق سے ہوئی۔  اس کے بارے میں میرے گارڈ نے بتایا کہ یہ فریبی شخص ہے، عمران خان سے پہلی بار ملی تو وہ دیر تک گھورتے رہے۔ عمران ایک روز خوشگوار موڈ میں تھے  انہوں نے بتایا کہ شادی والے دن جمائما نشے میں مدہوش تھی تب احساس ہواکہ مجھ سےغلطی ہوئی۔ عمران خان کے بقول اصل میں انہیں جمائما کی سوتیلی بہن پسند تھی ۔

ریہام نے اپنی کتاب میں لکھا کہ میری شادی جب طے ہو ئی تو پی ٹِی آئی کے بعض افراد نے ان کے خلاف عمران خان کے کان بھرنا شروع کردیئے۔  شادی کے روز بھی ہم ان الزامات کے حوالے سے ایک دوسرے کو میسیج کرتے رہے۔ شادی سے پہلے ایک موقع پرعمران خان نے کہا کہ چند ہفتوں بعد تم میری بیوی بننے والی ہو اس لئے تمھارے بچوں کی ضروریات کے لیے پیسے بھجوا ریا ہوں  تاہم کچھ دنوں بعد سوشل میڈیا پر ہونے والے پراپیگنڈا پرمیں نے ناراضی کا اظہار کیا تو عمران نے مجھے میسج کیا کہ میرے 450 پونڈ واپس کرو جو میں نے لندن بھجوائے تھے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔