کراچی کاحلقہ این اے249 سب کی توجہ کامرکز

کراچی کاحلقہ این اے249 سب کی توجہ کامرکز


کراچی (24نیوز) حلقہ این اے249 میں بڑےبڑےسیاسی نام میدان میں ہیں۔ عوامی نمائندوں نے حلقےکےمسائل پرکبھی توجہ نہیں دی۔شہری پانی جیسے بنیادی مسئلے کےحل کےمنتظرہیں۔

این 246، کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں بنایا گیا نیا حلقہ ، اس حلقے سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف میدان میں اترے ہیں۔ جہاں ان کا مقابلہ ہوگا پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا سے،  حلقے میں شہباز شریف کی اگر پہلی انٹری ہے تو فیصل واوڈا بھی نووارد ہے۔
حلقے سے کل 14 امیدوار مدمقابل ہیں، پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل اور پی ایس پی کی فوزیہ حمید اور ایم کیو ایم کے اسلم شاہ بھی اسی نشست سے میدان میں اترے ہیں۔این اے 249 بلدیہ ٹاون، سیاسی جماعتوں کے اہم رہنما اور سیاست کے نامور نام حلقے کے امیدوار ہیں  لیکن گزشتہ الیکشن میں کامیاب ہپونے والے عوامی نمائندوں نے کتنے مسائل حل کئے، آپ کو دکھاتے ہیں۔
اس علاقے سے ایم کیو ایم ماضی میں تسلسل سے کامیاب ہوتی آئی ہے لیکن یہ علاقہ پانی کے شدید بحران سے دوچار ہے،، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں علاقے کی پہچان بن چکی ہیں۔یہاں ووٹرز کی تعداد تین لاکھ ایکتیس ہزار چار سو تیس ہے، حلقے میں 257 پولنگ اسٹیشن اور 664 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔