نواز شریف کی والدہ نے اپنےبیٹے کو جیل میں خوبصورت تحفہ دے دیا

نواز شریف کی والدہ نے اپنےبیٹے کو جیل میں خوبصورت تحفہ دے دیا


راولپنڈی(24نیوز) نواز شریف اور مریم نواز سے جیل میں اہلخانہ کی ملاقات،ملاقات میں جذباتی مناظر،والدہ بیٹے کو گلے لگا کر آبدیدہ،شہباز شریف،حمزہ شہباز،سلمان شہباز بھی ملاقاتیوں میں شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم کی والدہ شمیم اختر، شہباز شریف اورخاندان کے دیگرافراد نے ملاقات کی۔ملاقات میں جذباتی مناظردیکھنے میں آئے۔ والدہ بیگم شمیم اختر نواز شریف کو گلے لگا کر آبدیدہ ہوگئیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:اڈیالہ جیل میں نواز شریف بنیادی سہولیات سے محروم ہیں: ہندوستان ٹائمز کا دعویٰ 

 علاوہ ازیں والدہ نے نوازشریف کو جائے نماز،نمازی ٹوپی،تسبیح اور قرآن پاک بھی دیا۔ شہباز شریف، حمزہ شہباز،سلمان شہباز بھی ملاقاتیوں میں شامل تھے۔ مریم نواز کی بیٹی،داماد راحیل منیر نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات ایک گھنٹہ دس منٹ جاری رہی۔ سیاسی حکمت عملی پربھی مشاورت کی گئی۔

یہ بھی لازمی دیکھیں