دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات، امیدواروں کا سکیورٹی فراہم کرنیکا مطالبہ

دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات، امیدواروں کا سکیورٹی فراہم کرنیکا مطالبہ


پشاور(24نیوز) دہشت گردی کے پے درپے واقعات اور پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے پی 78کے امیدوار ہارون بلور  اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سراج رئیسانی حملہ  کے بعد کارکن اور امیدوار خوفزدہ ہو گئے ، امیدواروں کی جانب سے ایک بار پھر سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

پشاور کے علاقے یکہ توت میں ہارون بلور کی شہادت کے بعد دہشت گردی کے پے درپے واقعات سے سیاسی سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہے۔ کارکن خوفزدہ ہیں تو وہیں امیدواروں نے ایک بار پھر حکومت کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھا دیے ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات میں امیدواروں کو سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

انتخابات کے قریب آتے ہی دہشت گردوں کی جانب سے بھی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہے پشاور کے بعد بنوں اور پھر کوئٹہ مین خودکش حملے نے پشاور میں امیدواروں کو عدم تحفظ سے دوچار کر دیا ہے۔

نگران حکومت کی جانب سے موئثر سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات کے باوجود بھی امیدواروں کی جانب سے بار بار تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔