نجی اسپتال انتظامیہ کی بے حسی،خاتون نے سڑک پر ہی بچے کو جنم دے دیا

نجی اسپتال انتظامیہ کی بے حسی،خاتون نے سڑک پر ہی بچے کو جنم دے دیا


کندھ کوٹ(24نیوز)رکشے میں بچے کی پیدائش،اسپتال والوں نے خاتون کو دھکے دے کر اسپتال سے نکالا، خاتون سرکاری اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے پر پرائیویٹ اسپتال گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں نجی اسپتال  انتظامیہ کی بے حسی سامنے آگئی۔ حاملہ خاتون کو پیسے نہ دینے پر دھکے دے کر اسپتال سے نکال دیا۔ خاتون نے سڑک پر ہی رکشے میں بچے کو جنم دے دیا۔ انسانیت شرماگئی سیکڑوں لوگوں کے سامنے خاتوں رکشے میں تڑپتی رہی۔ غریب خاندان کے خاتوں نے شہر کے مین گھنٹہ گھر چوک پر بچے کو جنم دے دیا۔

یہ بھی لازمی دیکھیں

خاتون کے ورثا کا کہنا تھا کہ ہم غریب ہیں نجی ہسپتال کے عملے نے پیسہ نہ دینے پر ہسپتال سے دھکے دے کرنکال دیا۔ سرکاری ہسپتال گئے وہاں کوئی لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں تھی اس لیے عملے نے واپس کردیا۔