شہباز شریف کی وارننگ، پنجاب پولیس نے ہار مان لی

01:49 PM, 15 Jul, 2018

حرا اعوان

 لاہور(24نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی دھمکی کام کر گئی، سی سی پی او بشیر احمد ناصر نے پولیس اہلکاروں کو دہشتگردی سمیت دیگر مقدمات میں نامزد لیگی رہنمائوں کی گرفتاری سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے 13 جولائی کو سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے استقبال کیلئے ریلی نکالنے پر میاں محمد شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر مسلم لیگی رہنماوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔ سی سی پی او بشیر احمد ناصر نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔

یہ خبر لازمی پڑھیں:نواز شریف کی والدہ نے اپنےبیٹے کو جیل میں خوبصورت تحفہ دے دیا 

 واضح رہے کہ پولیس نے شہر بھر میں 12 مقدمات درج کیے تھے۔ جن میں دہشت گردی، اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔ میاں شہباز شریف کی وارننگ کے بعد پولیس نے مسلم لیگ ن کی ریلی کو بھی نہ روکا اور نہ ہی انہیں گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:اڈیالہ جیل میں نواز شریف بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، ہندوستان ٹائمز کا دعویٰ  

  خیال رہے کہ 12 جولائی کو شہباز شریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ا نتظامیہ اور پولیس کو واضح کہنا چاہتا ہوں کہ ظلم و زیادتی روک دیں۔ وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔ جب ہماری حکومت آئے گی تو آپ کے ساتھ زیادتی نہیں کریں گے بلکہ انصاف کے کٹہرے میں لے کر آئیں گے۔

مزیدخبریں