نواز شریف لندن فلیٹس بیچنے کی تیاریاں شروع

نواز شریف لندن فلیٹس بیچنے کی تیاریاں شروع


لندن(24نیوز) پاکستان کی ملکیت قراردیئے جانے والے ایون فیلڈ فلیٹس جلد سے جلد بیچنے کی تیاری کرلی گئی،پراپرٹی ڈیلروں کی آمدورفت بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں شریف خاندان کی متنازعہ پراپرٹی ایون فیلڈ فلیٹس بیچنے کی تیاری کرلی گٗی۔کل تک جو اس کی ملکیت سے انکاری تھے اب وہ پراپرٹی ڈیلروں کو کہہ رہے ہیں اسے جلد سے جلد بیچ دو یا کراٗئے پر چڑھا دو۔ یہ وہی ایون فلیڈ فلیٹس ہیں جن کی وجہ سے نواز شریف کو دس برس اور مریم نواز کو سات برس قید بامشقت ہوئی ہے۔ کورٹ نے حکومت کو کہا ہے انہیں ضبط کرلے یہ پاکستان کی جائیداد ہے۔

یہ بھی ضرورپڑھیں۔۔۔شہباز شریف کی وارننگ، پنجاب پولیس نے ہار مان لی 

 دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی برطانوی حکومت سے کہا کہ وہ ان فلیٹس کی ضبطگی کیلے مدد فراہم کرے  مگر اب تک اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں ہوئی، پتا نہیں ہوگی بھی یا نہیں۔ فلیٹس کسی بھی وقت بک سکتے ہیں۔ پراپرٹی ڈیلروں کا فلیٹ میں آنا جانا بڑھ گیا ہے۔