کراچی والوں کیلئے نیا پکنک پوائنٹ

کراچی والوں کیلئے نیا پکنک پوائنٹ


کراچی (24نیوز)  شہریوں نے چھٹی کے دن کچھ نیا کرنے کے لیےڈھونڈ نکالی ہے ایک نئی جگہ یہ ہے کہاں؟ یہاں ہو کیا رہا ہے ۔
دن ہو چھٹی کا اور شہر ہو کراچی تو عوام کہیں جائیں نہ جائیں ساحل سمندر کے درشن ضرورکرتے ہیں۔ ہفتہ بھر کی مصروفیت کے بعد شہریوں کی کوشش ہوتی ہے کہ سنڈے کو فن ڈے میں بدل دیں اور دن کسی یادگار  جگہ گزاریں۔ شہر قائد والے ایسی جگہ پہنچے ہیں جہاں سمندر کا نظارہ ہے دلفریب اور یہاں موجود سفید پتھروں پر بیٹھ کر سیلفی اور ویڈیوز کی بات ہی کچھ اور ہے اس پوائنٹ کوچائنا پورٹ کا نام دیا گیا ہے۔
چائنا پورٹ پر صرف منچلے ہی نہیں بلکہ خواتین اور بچوں سمیت فیملیز بھی اس پکنک پوائنٹ پر رونقیں بڑھانے آرہے ہیں اگر آپ بھی دیکھنا چاہتے ہیں خوبصورت نظارہ تودوڑے چلے آئیں اورخوب موسم کا لطف اٹھائیں۔



وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔