امریکی کمپنی نے حقیقت میں اڑن کھٹولا بنا لیا

امریکی کمپنی نے حقیقت میں اڑن کھٹولا بنا لیا


واشنگٹن(24نیوز) الیکٹرک اڑن کھٹولا ایجاد،بلیک فلائی 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بچوں نے کہانیوں میں تو اڑنے والے قالین اور اڑن کھٹولے کا نام تو سنا ہوگا لیکن اب ایک امریکی کمپنی نے حقیقت میں ایک اڑن کھٹولا بنا لیا ہے۔ بلیک فلائی نامی یہ گاڑی بجلی سے چلتی ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔فلوریڈا کا اسپیس راکٹ لانچنگ پیڈ پلک جھپکتے میں غائب 

 علاوہ ازیں یہ گاڑی ایک بار چارج کئے جانے پر 100 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے 25 کلومیٹر کا سفر طے کرسکتی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ گاڑی انتہائی کم قیمت میں اگلے برس دستیاب ہوگی۔