ایشوریا رائے کو ’’ہلکا ہلکا سرور‘‘ کا ریمکس راس آگیا

ایشوریا رائے کو ’’ہلکا ہلکا سرور‘‘ کا ریمکس راس آگیا


نئی دہلی(24نیوز) ایشوریا رائے کی فلم پھنے خان کے گانے نے دھوم مچادی،نصرت فتح علی خان کے ہلکا ہلکا سرور کا ریمکس مداحوں کوبھا گیا، ریلیز ہونے کے بعد 24 گھنٹوں میں ایک کروڑ سے زائد لوگوں نے یوٹیوب پر گانا سن لیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی حسینہ اور بچن خاندان کی بہو ایشوریا رائے ایک بار بھر بڑی سکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔ ایشوریا رائے کی فلم پھنے خان کے گانے نے دھوم مچادی۔نصرت فتح علی خان کے ہلکا ہلکا سرور کا ریمکس مداحوں کوبھا گیا۔ گانا ریلیز ہونے کے 24 گھنٹوں میں ایک کروڑ سے زائد لوگوں نے یوٹیوب پر گانا سن لیا ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔سلمان خان اورسنجے لیلا بھنسالی کی دوستی ہو گئی 

 واضح رہے اس سے قبل ایش رنبیر کپور کے ساتھ فلم اے دل ہے مشکل میں جلوہ گر ہوئی تھی اورفلم میں ایشوریا کے کردار نے ان کی زاتی زندگی کو کافی حد تک متاثر بھی کیا تھا اب فلم پھنے خان کیا نیا ڈرامہ سامنے لے کر آتی ہے یہ فلم آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔