سیاسی کارکنوں پر دہشت گردی کا مقدمہ قابلِ مذمت ہے:آصف زرداری

سیاسی کارکنوں پر دہشت گردی کا مقدمہ قابلِ مذمت ہے:آصف زرداری


کراچی(24نیوز)آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاسی کارکنوں پر دہشت گردی کا مقدمہ قابلِ مذمت ہے، آئین جمہوری آزادی کی ضمانت دیتا ہے، اظہاررائے کی آزادی پر قد غن قابل قبول نہیں، سیاسی کارکن جمہوریت کی طاقت ہیں، بلاول بھٹوعوام سے دورنہیں رہ سکتے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں۔۔۔ایون فیلڈ فلیٹس بیچنے کی تیاری کرلی گئی 

  تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ گالی اور گولی کی سیاست جمہوریت کی دشمن ہے۔ جن کی زبان پر گالی ہے وہ ملک اور عوام کو کیا دیں گے۔ سابق صدرکا مزید کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں پر دہشت گردی کا مقدمہ قابلِ مذمت ہے۔ ملک کا آئین جمہوری آزادی کی ضمانت دیتا ہے ۔

انہوں کا کہنا تھا کہ اظہار رائے کی آزادی پر قد غن قابل قبول نہیں۔الیکشن کمیشن تمام سیاسی پارٹیوں انتخابات میں محفوظ ماحول فراہم کرے ۔ بلاول بھٹو عوام سے دور نہیں رہ سکتے۔ سیاسی کارکن جمہوریت کی طاقت ہیں۔

دوسری جانب  مالا کنڈ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  بلاول بھٹو  کا کہنا تھا کہ  انتخابات کے لیے سازگار ماحول نہیں مل رہا ۔ پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانا قبول نہیں۔الیکشن کمیشن کو ہماری شکایات پرایکشن لینا ہو گا ۔ اداروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیے ۔ پیپلز پارٹی انشااللہ تعالیٰ وفاق میں حکومت بنائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد ہمیں الیکشن سے روکنا چاہتے ہیں۔ فاٹا کےعوام نے پہلے بھی ہمارا ساتھ دیا ،اب بھی دیں گے ۔